اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر بھی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ، ملزمان کے وکلاء اور نیب کی قانونی ٹیم کو 31 جولائی کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی درخواست
ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تین رکنی بینچ31 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق ، جسٹس گل اور جسٹس اورنگزیب شامل ہونگے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کے وکلاء کو 31 جولائی کیلئے نوٹسسز جاری کر دیئے گئے جب کہ نیب کی قانونی ٹیم کو بھی 31جولائی کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا