Tuesday November 5, 2024

چیف جسٹس نے پنجاب کی بڑی شخصیت کو عہدے سے فارغ کردیا

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ کو عہدے سے فارغ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے 30 روزمیں نیا وی سی تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب

نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں چیف جسٹس نے وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کردیا اور سفارش کرنیوالے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی میں سینئرپروفیسرکوایکٹنگ وی سی تعینات کیاجائے اور 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کیا جائے۔

FOLLOW US