Sunday January 19, 2025

وہ اسلامی ملک جہاں عمران خان کی جیت پر 21توپوں کی سلامی دی گئی

دوہا(نیوزڈیسک)پاکستان میں منعقدہ انتخابات کے نتائج کے بعد تحریک انصاف کو فیصلہ کُن برتری حاصل ہو گئی ہے اور عمران خان مُلک کے متوقع وزیر اعظم کے طور پر اُبھرے ہیں‘ اس کامیابی پر جہاں پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے وہاں خلیجی مُلک قطر میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر بھی بہت زیادہ خوش دکھائی دیتے ہیں۔اُن

 

کا خیال ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ’نیا پاکستان‘ وجود میں آئے گا جس میں ہر طرف خوش حالی اور ترقی کا دور دورہ ہو گا۔اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے جس میں قطر میں مقیم پاکستانی مزدوروں کی جانب سے عمران خان کی کامیابی پر انوکھے انداز میں جشن منایا گیا۔مذکورہ پاکستانیوں نے ایک تعمیراتی مقام پر دیو ہیکل ایکسیویٹر میں اکیس پتھر داغ کر فائر کیے جس سے یوں لگا جیسے اکیس توپوں کی سلامی دی جا رہی ہے۔ اس جدت طرازی اور منفرد اندازِ جشن کو سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔ قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے عمران خان کی کامیابی کو مُلک میں تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے برسراقتدار آنے سے مُلک سے کرپشن‘ دہشت گردی‘ اقربا پروری اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو گا۔ معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا جس کے باعث عوام کے چہروں پر خوشحالی اور بے فکری کی چمک نمودار ہو گی۔ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف افراد کا کہنا تھا کہ عوام نے آزمائے ہوئے چہروں کی بجائے اس بار تبدیلی کے داعی اور مسٹر کلین عمران خان کو ووٹ دیا ہے جس نے سیاست میں آنے سے پہلے ہی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں خصوصاً کینسر ہسپتال جیسے مشکل پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا عمران خان کی انتھک محنت اور بے پناہ کوشش کا نتیجہ تھا جس کے ثمرات سے غریب عوام بہرہ ور ہو رہی ہے۔اگر عمران خان نے اپنے وعدوں کو پُورا کیا تو یہ مُلک کے لیے بہت اچھا ثابت ہو گا۔

FOLLOW US