Wednesday November 6, 2024

مسلم لیگ ن پنجاب کی حکومت کے لیے اپنے مخالفین کے سامنے بھی جھک گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن پنجاب کی حکومت کے لیے اپنے مخالفین کے سامنے بھی جھک گئی.. تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس میں دس کروڑ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا،تاہم الیکشن کمیشن کی جانب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 52 فیصد ٹرن آوٹ رہا ۔

 

انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بات کی جائے تو اب تک پاکستان تحریک انصاف کو دیگر سیاسی جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔اب تک تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 115 تک جا پہنچی ہے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بناتی نظر آئی گی۔پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی پوزیشن حکومت بنانے کے لیے فیورٹ ہو چکی ہے۔تاہم اس کے لیے اسے آزاد امیدواروں اور اپنی حلیف سیاسی جماعت مسلم لیگ ق کا ساتھ چاہیے ہو گا۔آزاد امیدواروں کی اہمیت بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔تحریک انصاف نے اب تک 4 آزاد امیدواروں کی سیاسی ہمدردی حآصل کرلی ہے جبکہ چوہدری سرور بھی اسی ضمن میں فیصل آباد،،چنیوٹ اور جھنگ کے دورے پر ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن بھی پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے پر تول رہی ہے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے پنجاب میں اپنے مخالفین سے بھی رابطے شروع کر دئیے ہیں ،اس مقصد کے لیے انہوں نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرلیا اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کی مدد کریں ۔۔چوہدری پرویز الٰہی نے اس پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے مسلم لیگ ن سے وقت مانگ لیا 25 جولائی کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس میں دس کروڑ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا،تاہم الیکشن کمیشن کی جانب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 52 فیصد ٹرن آوٹ رہا ۔

FOLLOW US