Sunday January 19, 2025

عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا گرین سگنل دے دیا۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی مضبوط امیدوار ہیں، پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد یاسمین راشد کی حامی ہے۔ون ٹو ون

 

ملاقات میں پارٹی کی جیت کے بعد حکومت سازی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ این اے 125 کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔خیال رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق ای سی پی کو اب تک نیشنل اسمبلی کی 230 جبکہ صوبائی اسمبیلیوں کی 500 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 86.8 فیصد ہے۔۔قومی اسمبلی کی 230 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف 116 سیٹوں کے ساتھ پہلے، پاکستان مسلم لیگ (ن) 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 43 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

FOLLOW US