Wednesday November 6, 2024

نواز شریف کی سزا معطل ۔۔۔عدالت سے شریف خاندان کیلئے اہم ترین خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل 31 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔اڈیالہ جیل میں قیدنواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزائیں معطل کرنے کی

درخواستوں پر سماعت 31 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا، دونوں ججز کو چھٹی منسوخ کر کے خصوصی طور پر بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ججز کے ڈیوٹی روسٹر میں وہ اب بھی چھٹیوں پر دکھائے گئے ہیںجبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔

FOLLOW US