Wednesday November 6, 2024

یاسمین راشد کو قومی اسمبلی کی سیٹ نہیں دی جائیگی بلکہ۔۔۔عمران خان نے افواہوں پر صاف جواب دیدیا

لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو قومی اسمبلی کی بجائے پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے کی تلقین کردی، خان صاحب سے بات ہوئی ہے، ان سے پوچھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ میرا پنجاب اسمبلی کا حصہ بننا زیادہ بہتر ہوگا: رہنما تحریک اصاف۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلے کے باوجود

لاہور میں این اے 125 کی نشست پر شکست سے دوچار ہوگئیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف لاہور کی سب سے مقبول رہنما تصور کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مسلم لیگ ن کے وحید عالم کا جم کر مقابلہ کیا اور 1 لاکھ 5 ہزار ووٹ حاصل کیے، تاہم اس کے باوجود انہیں شکست ہوئی۔ اسی باعث تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک اںصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وفاقی وزیر صحت کا عہدہ دیا جائے گا۔ تحریک اںصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کر دی ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد پہلے نمبر پر ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی بجائے پنجاب اسمبلی کی رکن بنیں گی۔انہوں نے اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مشورہ کیا ہے۔ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مشورہ دیا ہے کہ ان کا قومی اسمبلی کی بجائے پنجاب اسمبلی کا رکن بننا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان کے مشورے کے بعد خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں انہیں اہم ترین وزارت بھی دی جائے گی۔یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ممکنہ طور پر پنجاب کی اگلی وزیراعلی ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے قانونی ماہرین کی آراء تقسیم ہے۔ کچھ قانونی ماہرین کی رائے میں مخصوصی نشستوں پر اسمبلی کا رکن بننا والا شخص وزیراعلی نہیں بن سکتا، جبکہ کچھ قانونی ماہرین کی رائے میں ایسا ممکن ہے۔ اس حوالے سے صورتحال ایک سے 2 روز میں واضح ہو جائے گی۔

FOLLOW US