Wednesday November 6, 2024

ن لیگ کی پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ملکر حکومت کرنے کی پیشکش، بلاول بھٹو نے بڑا سرپرائز دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پنجاب حکومت بنانے سے انکار کردیا،جبکہ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں پنجاب اور وفاق

میں اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر پنجاب میں حکومت نہیں بنائے گی۔ اسی طرح پیپلزپارٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وفاق میں بلاول بھٹو زرداری کوہی اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے۔

FOLLOW US