Wednesday November 6, 2024

تما م آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شمولیت کو تیار۔۔ کپتان کے کھلاڑی نے ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ الزم لگانے والے بتائیں کہ ہماری خیبر پختونخواہ میں 5سال حکومت رہی وہاں میری کتنی پراپرٹی ہے ،وہاں میری کوئی دکان یا فیکٹری ہے تو بتائیں۔ نجی ٹی وی چینل نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا

اعلان عمران خان خود کریں گے ،سب کو چیلنج کرتا ہوں اگر میرے خلاف کرپشن کے کوئی بھی ثبوت ہیں تو میڈیا کے سامنے لیکر آئیں،کے پی میں5 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی ،کیا وہاں میری کوئی دکان یا فیکٹری ہے؟،انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور میں10سال اپوزیشن میں گزارے جو کوئی آسان بات نہیں،ووٹوں کی گنتی ہم بھی کروا رہے ہیں اور ہمارے مخالفین بھی کروا رہے ہیں،عمران خان نے مینڈیٹ دیا ہے کہ آزاد ارکان سے رابطے کروںتاکہ ہم قومی اور پنجاب اسمبلی میں اپنی نمبر گیم پوری کر سکیں ,کوشش ہے کہ تمام آزاد امیدوار پی ٹی میں شامل ہو جائیں،وزارت اعلیٰ ہو یا کوئی بھی وزارت اس میں کوئی بری بات نہیں ہے ۔

FOLLOW US