اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ جمہوری نظام الٹانے والے اپنی سوچ بدلیں، سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ حکومت بننے دیں راستے میں روڑے نہ اٹکائیں، مخالفین کومعلوم ہونا چاہیے عوام کیا چاہتے ہیں،،پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں جلد وزراء اعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں گے، عمران خان 14 اگست
سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے کہا کہ ہماری پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں۔جلد خوشخبری دیں گے۔وفاق میں بھی ہماری بڑی پارٹی بن چکی ہے۔ مرکز میں بھی ہماری حکومت ہی بنے گی۔ عمران خان 14اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان جلد ازجلد حکومت سنبھالیں اور عوامی ایجنڈے کو پورا کریں۔معیشت تباہ ہوچکی ہے اور ملک خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ابھی بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے فاٹا انضمام میں بھی مخالفت کی تھی۔نعیم الحق نے کہا کہ جولوگ جمہوری نظام الٹنے کا سوچ رہے وہ اپنی سوچ بدلیں۔جمہوری عمل کوالٹ پلٹ کرنے والوں سے اپیل ہے کہ حکومت بننے جارہی ہے اس کے راستے میں روڑے نہ اٹکائیں۔ہماری حکومت کوبننے دیں ۔ مخالفین کومعلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کے ناموں کا اعلان جلد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے رابطوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کے آزاد امیدواروں سے رابطے ہوئے ہیں ۔ جلد آزاد امیدوار ہمارے ساتھ ہوں گے۔ عمران خان کی رہنمائی میں پوری پارٹی متحد ہے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اگر ہم سے رابطہ کرناچاہتے ہیں توضرور کریں لیکن ہماری طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔