اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان چوہدری نثار کی انٹری نے سیاسی صورتحال یکسر بدل کر رکھ دی ہے ۔ چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور متوقع وزیر اعظم عمران خان نے کے چوہدری نثار سے رابطے ہوئے ہیں ۔
چوہدری نثار کو شہباز شریف نے آفر کی ہے کہ مسلم لیگ کو دوبارہ جوائن کر لیں اس صورت میں ان کو وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے ار انہیں باور کریا کہ ماضی قریب میں بھی انہیں آفر کی گئی تھی جن کا انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا تھا ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے عمران خان کومثبت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ اور انہیں (ن) لیگ کی پیشکش سے بھی آگا ہ کیا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار وزیر اعلیٰ پنجاب کے لےم موزوں اور مضبوط امیدوار ہیں ۔ جبکہ عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی صورت میں ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی من پسند نشست پر کامیاب کرانے کی پیشکش بھی کی ہے ۔ ادھر مسلم لیگ ن کے بعض سینئر اور الیکشن میں کامیاب ہونے والے رہنماؤں نے چودھری نثار کو پارٹی میں واپس لانا پارٹی کے لیے نہایت ضروری قرار دیا ہے۔ ان رہنماؤں نے شہباز شریف اور حمزہ شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہرصورت چودھری نثار کو پارٹی میں واپس لائیں کیونکہ شہباز شریف کو مرکز میں نمائندگی کرنی ہے اور حمزہ شہباز اتنی مضبوط اپوزیشن کی موجودگی میں پنجاب کو نہیں سنبھال سکیں گے۔ چودھری نثار کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے یا پنجاب میں پارٹی قیادت سنبھالنے سے پنجاب میں سیاسی صورتحال سنبھل سکتی ہے