پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوگیا ۔۔۔۔۔ صوبے کے بڑے حلقوں سے کامیاب ہونے والے نامور رہنماؤں میں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔۔۔کبیروالا(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق حلقہ150 سے کامیاب ہونیوالے سید فخر امام اپنے دونوں صوبائی ساتھیوں حسین جہانیاں گردیزی اورڈاکٹر خاور علی شاہ سمیت
تحریک انصاف میں شامل ہونگے اور نئی حکومت کا حصہ بنیں گے۔جبکہ دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق عمران خان کی تقریر ان کے دل سے نکلی آواز ہے ، اس سادگی اور خلوص کےپیچھے نیک نیتی ہےمیں نے ایسی پر اثر اور مخلص تقریر کسی اور رہنما کی نہیں سنی ،وہ ہمیشہ تقریر نویس رکھتے ہیں وہ جو زبان استعمال کرتے ہیں اس میں مصنوعی پن نمایا ں نظر آتا ہے جبکہ عمران خان کی تقریر میں فطری پن اور بے ساختگی تھی اس کا اثر بہت ہوا ہے بحیثیت پاکستانی شہری پہلی دفعہ سیاسی قیادت اور اداروں پر سیاسی اعتماد بحال ہوا ہے جو عمران خان نے کہا وہ سچ کہا وہ مخلص ہے اوریہ ہمیشہ سے کرتا آیا ہے اور یہ کر کے بھی دکھائے گا ۔اس کے ساتھ یہ بھی کہتا ہو ں کہ غربت ختم کرنے کا طریقہ یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو تین تین ہزار کے کارڈ دے دو ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیش ادائیگی ضروری ہے اور وہ جاری رکھیں ۔ تاہم اصل کام یہ ہے کہ لوگو ں کو تعلیم اور ہنردیں ۔پرائیویٹ سیکٹر کو اتنا اچھا اور آسان بنا دیں کہ لوگ اس میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ملازمتیں پیدا ہوں تاہم حکومتی
لوگوں کا خیال ہوتاہے کہ بس کلرک یا چپڑاسی بھرتی کرلیں اس سو چ کی وجہ سے اب حالت یہ ہے کہ ایک ادارے میں جہاں دو بندوں کی ضرورت ہے وہاں 20لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ۔یہی حال پی آئی اے اور ریلوے کا ہے ۔یہ اتنا بوجھ بنتا ہے کہ قرض لینا پڑتا ہے عمران خان نے ہر کام کیلئے ٹاسک فورس بنا رکھی ہے ،پالیسیاں بنائی ہوئی ہیں ، پچھلے 4سال سوچتے رہے ہیں اور ان کو خیبر پختونخوامیں بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے کہ جہاں عام تجزیہ کار اور سیاستدان یہ کہتا تھا کہ اس کے اتنے منصوبے نہیں ہیں جتنے شہبازشریف نے مکمل کئے ہیں ۔ پنجاب میں لوگوں کو دکھایا جاتا رہا کہ وہ دیکھو میٹر و جارہی ہے ،وہ بس جارہی ہے مگر عمران خان نے اداروں کو ٹھیک کیاانہوں نے وہاں اصلاحات کیں خیبر پختونخوا کرپٹ ترین صوبہ رہا ہے ،انہوں نے اس کو اس دلدل سے نکالا اور مثالی صو بہ بنایا ا ب اگر پنجا ب میں ان کی حکومت بنتی ہے تو یہاں کایا پلٹی جاسکتی ہے۔