اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 123 نشستیں ہیں ،ہم پنجاب،خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں حکومت بنائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف ہوئے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 123 نشستیں ہیں ،ہم پنجاب میں حکومت بھی
ہم بنائیں گے ، کل آزادامیدواروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کاامکان ہے، آئندہ 10 روزمیں حکومت سازی کاعمل مکمل ہوجائےگا، تحریک انصاف بلوچستان میں کولیشن حکومت بنائےگی، پنجاب اورخیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی حکومت بنائےگی،مولانافضل الرحمان کونسلرکاالیکشن لڑنےکامشورہ دیتاہوں، 21 آزادارکان سے رابطہ ہوچکاہے، ہمیں پیپلزپارٹی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔