لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی خاتون رہنما یاسمین راشد کو شکست کے باوجود خوشخبری مل گئی،رکن قومی اسمبلی بنا دیا گیا.. تحریک انصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ، تحریک انصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کردی، ڈاکٹر یاسمین راشد فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف
کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلے کے باوجود لاہور میں این اے 125 کی نشست پر شکست سے دوچار ہوگئیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف لاہور کی سب سے مقبول رہنما تصور کی جاتی ہیں۔ اسی باعث تحریک انصاف نے تحریک اںصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک اںصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کر دی ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد پہلے نمبر پر ہیں۔تحریک انصاف اس وقت 115 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے، اس حساب سے تحریک انصاف کو خواتین کی کل 25 مخصوص نشستیں ملیں گی۔تحریک انصاف کو ساڑھے چارارکان کےحساب سے خواتین کی ایک مخصوص نشست ملے گی۔ تحریک اںصاف کی جانب سے جاری کردی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں یاسمین راشد کے علاوہ صادقہ صاحب داد خان، شمسہ علی، نسرین طارق، شاوانہ بشیر، شمیم آفتاب، فردوس رائے، شاہدہ مالکہ، سمیرا احمد ،زہرا نقوی، عائشہ اقبال، نیلم حیات، ام البنین، عظمی ٰکاردار، میمونہ وحید، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ، آسیہ اکرام، سیمابیہ طاہر، فرحت فاروق، شاہینہ رضا ، طلعت نقوی، مسرت جمشید، سعدیہ سہیل رانا،راشدہ ظہیر شامل ہیں۔ تحریک انصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ، تحریک انصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کردی، ڈاکٹر یاسمین راشد فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔