Wednesday November 6, 2024

دنیا کا سب سے وجیہہ اور خوبصورت وزیر اعظم عمران خان یا جسٹن ٹروڈو ۔۔۔۔ کینیڈا سے آنے والی یہ خبر پڑھیے اور اپنی رائے ضرور دیجیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے گذشتہ روز الیکشن میں جیت کے بعد قوم سے خطاب کیا۔عمران خان کی تقریر کو پاکستانی میڈیا کے ساتھ انٹرنیشنل میڈیا پر بھی لائیو دکھایا گیا،،عمران خان کی تقریر پر ان کے چاہنے والوں نے جذباتی رد عمل دیا ۔عمران خان نے سیاست

میں بہت زیادہ جدوجہد کی ہے۔اس لمبے عرصے میں عمران خان پر کئی قسم کے الزامات بھی لگائے گئے لیکن ان تمام تر الزمات کے باجود بھی عمران خان نے الیکشن 2018ء میں واضح اکثریت میں کامیابی حاصل کی ہے۔جس کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب کیا۔۔عمران خان کی تقریر پر سوشل میڈیاصارفین نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج کے دن کے لیے بہت انتظار کیا ہے۔جب کہ دوسری طرف کچھ سوشل میڈیاصارفین نے عمران خان اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا موازنہ شروع کر دیا ہے۔جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے وزیراعظم ہیں اور اپنی خوبصورت شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔تاہم اب پر اثر شخصیات کے مالک وزراعظم کی دوڑ میں عمران خان بھی شامل ہونے جا رہے ہیں۔جس کے بعد لوگ اس کشمکش میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ دنیا کے سب سے ہیڈسم وزیراعظم عمران خان ہوں گے یا پھر جسٹن ٹروڈو۔اس حوالے کئی سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کیا کہ دنیا کے دو زبردست ترین وزیراعظم ۔جب ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو اب دنیا کے پر اثر ترین وزیراعظم نہیں رہے کیونکہ پاکستان کے وزیراعظم نے انہیں اس معاملے میں ہرا دیا ہے۔ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ دونوں میرے وزیراعظم ہیں اور آپ کے کون ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ہیلو کینیڈا آپ کے وزیراعظم بہت ہینڈسم تھے،اب ہمارے وزیراعظم بھی ہینڈسم ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہاس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان اور جسٹن ٹروڈو کی پرسنالٹی کا موازنہ کیا۔یاد رہے عمران خان پاکستان کے اگلے متعوقع وزیراعظم ہیں۔

FOLLOW US