لاہور (نیوزڈیسک )مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا مشترکہ فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں اور
وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کا بھی آغاز ہو گیاہے ، اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہبازشریف سب سے زیاد مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پنجاب حکومت نہ بنا سکنے کی صورت میں اپوزیشن میں قائد حزب اختلاف خواجہ سعد رفیق کو بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔