Wednesday November 6, 2024

’ویلکم عمران خان ‘تاریخی کامیابی ملتے ہی چین نے کپتان خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین نے پاکستان کے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی رہداری ((سی پیک)) کا منصوبہ کسی بھی عوامل کی وجہ سے تعطل کا شکار نہیں ہوگا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے یہ بات پاکستان کے عام انتخابات کے تناظر میں

پاکستان کی آئندہ حکومت کے دور میں پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔پیر کو بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ کے دوران جب ترجمان، گینگ شوانگ سے پاکستان کی ایک اہم سیاسی جماعت تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے سی پیک کے منصوبوں کی شفافیت سے متعلق ماضی میں جن تحفظات کا ذکر کیا تھا ان پر سوال کرتے ہوئے عام انتخابات کے تناظر میں ترجمان سے یہ پوچھا آیا چین عام انتخابات کے بعد بننے والی پاکستان کی حکومت کیساتھ کیسے معاملات طے کرے گا۔عمران خان کا ذکر کیے بغیر، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان شوانگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا ایک فریم ورک ہے جو دونوں ملک کی قیادت نے طویل مدت کی ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھ کر وضع کیا۔بقول ان کے، ’’چین پاکستان میں عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا اور پاکستان میں جاری سی پیک کے منصوبے کسی بنا پر تعطل کا شکار نہیں ہوں گے‘ ۔

FOLLOW US