Sunday January 19, 2025

عمران خان 14اگست نہیں بلکہ کب وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھائیں گے، اب تک کی سب سے بڑی خبر آ گئی

لاہور (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس 6 سے 11 اگست کے درمیان بلانے کی تجویز سامنے آگئی حکومت سازی کا عمل 14 اگست سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ 14ا گست کو پرچم کشائی کی تقریب وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں سے ہو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس

 

وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔اس وقت 123سیٹیں تحریک انصاف کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد وہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر پنجاب کی حکومت بھی بنا سکتے ہیں ۔تاہم تازہ ترین اور اہم ترین خبر یہ آئی ہے کہ آئی ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہوگیا۔25 آزاد امیدواروں میں سے 18 امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف نے رابطہ کیا ہے جس کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور 18آزاد امیدواروں نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کی ممکنہ نشستوں کی تعداد 141 ہو چکی ہے اور اب اس کے لیے پنجاب میں حکومت بنانا بہت آسان ہوچکی ہے۔یوں 2صوبوں اور مرکز میں حکومت بنانے کے بعد تحریک انصاف ایک مظبوط وفاقی جماعت بن کر ابھرے گی اور عمران خان گزشتہ دہائی کے سب سے مضبوط وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے۔22سالہ جدوجہد کے بعد اب تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کو جلد ازجلد وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے اور اس بات کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے کہ تقریب حلف برداری کب منعقد ہو گی ۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 6 سے 11 اگست کے درمیان بلایا جاسکتا۔پہلے روز میں اراکین حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔یاد رہے کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ عمران خان بطور وزیراعظم کا حلف 14 اگست کو اٹھائیں گے تاہم اب تحریک اصاف کے اندر سے یہ تجویز آئی ہے کہ حلف برداری اور حکومت سازی کا سارا عمل 14 اگست سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں ہو۔

FOLLOW US