Thursday November 7, 2024

2018کا تاریخی الیکشن ، بڑے بڑوں کی سیاست کا خاتمہ۔۔کون کونسے اہم ترین برج الٹ دیئے گئے ؟

لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن 2018 میں بڑے سیاسی برج الٹ گئے،بڑے سیاسی نام قومی اسمبلی سے آوٹ فضل الرحمان،،سراج الحق،،،محمود اچکزئی،،،فاروق ستار،،،جمشید دستی اور عابد شیر علی سمیت بڑے سیاسی نام قومی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکے۔تفصیلات انتخابات 2018 پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا اور شاندار سیاسی و انتخابی معرکہ تھا جس میں

بڑے بڑے برج الٹ گئے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو تمام نشستوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔عائشہ گلالئی بھی قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے شکست کا شکار ہوئیں۔۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 3 سوات ،،این اے 192 ڈیرہ غازی خان اور لاہور این اے 132سے الیکشن لڑے جس میں سے انہیں 2 حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ محض لاہور کے حلقہ این اے 132سے ہی کامیابی حاصل کی۔اسی طرح بلاول بھٹو بھی لاڑکانہ،،کراچی اور مالاکنڈ کے حلقوں میں سے محض ایک ہی سیٹ حاصل کر سکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت بڑے بڑے نام ایسے ہیں جو اس مرتبہ قومی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکے ہیں۔ان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ہیں ،جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان اور ایم ایم اے کے صدر فضل الرحمان بھی علی امین گنڈا پور سے شکست کھانے کے بعد قومی اسمبلی کا حصہ نہ بن سکے۔محمود اچکزئی اپنے حلقے میں تیسری پوزیشن بھی نہ لے سکے۔۔فاروق ستار بھی تحریک انصاف کے عامر لیاقات سے شکست کھا گئے۔۔چوہدری نثار این اے 59 اور این اے 63 کی دونوں نشستوں سے سرور خان سے شکست کھانے کے بعد قومی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔اسفند یار ولی بھی تحریک انصاف کے امیدوار سے شکست کھا گئے۔ فیصل آباد پی ٹی آئی نے بڑے بڑے برج الٹا دیے چاروں وفاقی وزراء مملکت اپنی اپنی سیٹوں سے ہا تھ دھو بیٹھے۔۔طلال چوہدری ،،عابد شیر علی بھی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ انجنئیر امیر مقام بھی قومی اسمبلی میں نہیں پہنچ پائے۔اس کے علاوہ بھی بہت سے بڑے سیاسی نام قومی اسمبلی سے آوٹ ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US