Thursday November 7, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےکس بڑی شخصیت کا نام سامنے آگیا؟ پنجاب میں کن کن جماعتوں سے اتحاد ہو گا؟ بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک)سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہاکہ ہم عمران خان پر بھرپور اعتماد کرنے پر قوم کے مشکور ہیں،،پنجاب کی وزات اعلیٰ کا فیصلہ پارٹی کریگی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد کرینگے،نئے پاکستان میں تعلیم، صحت ،انصاف کا حصول اور صاف پانی

کی فراہمی اولین ترجیحی ہو گی۔لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پارٹی دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، اس کا واضح مطلب ہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی میں کام کرکے وہاں کے عوام کا اعتماد حاصل کیاہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی ایک بھی شکایت سامنے نہیں آئی لیکن کچھ الیکشن کمیشن کی کوتاہی سامنے آئی ہے، مجھے خود کچھ جگہ پر فارم 45دیر سے ملا،تمام سیاسی جماعتوں کو نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کرآئیں گے،عمران خان کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہے،ن لیگ کی حکومت نے جو پراجیکٹس شروع کیے تھے ان پر کام جاری رہے گا،لیکن ان پراجیکٹس کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے گا،آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہیں پنجاب کی حکومت بھی ہم بنائیں گے۔میاں محمود لارشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا۔)سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہاکہ ہم عمران خان پر بھرپور اعتماد کرنے پر قوم کے مشکور ہیں،،پنجاب کی وزات اعلیٰ کا فیصلہ پارٹی کریگی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد کرینگے۔

FOLLOW US