لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو این اے 63 اور پی پی 12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے تاہم ابھی ان کے دو حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں ،این اے63 پی ٹی آئی کے غلام سرور نے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 63 کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے غلام
سرور خان نے ٹیکسلا کے حلقے سے چوہدری نثار کو شکست سے دوچار کر دیاہے ، غلام سرور نے حلقہ سے 64 ہزار 301 ووٹ حاصل کیے جبکہ چوہدری نثار کو 48 ہزار 497 ووٹ ملے ۔ اس کے علاوہ چوہدری نثار کو صوبائی حلقے پی پی 12 سے بھی انتہائی حیران کن طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے، انہوں نے حلقے میں 11ہزار 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے واثق قیوم نے 27 ہزار 351 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔دوسری جانب چوہدری نثار کے دوسرے حلقے این اے 59 کا تاحال نتیجہ سامنے نہیں آ سکاہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ کے مخالف امیدوار قمرالسلام آگے چل رہے تھے تاہم تازہ صورتحال الیکشن کمیشن کی جانب سے ہی واضح کی جائے گی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 118 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ن لیگ 60 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی 35 سیٹوں پر کامیاب ہو گئی ہے ۔شہبازشریف کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے گئے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تحریک انصاف کی یقینی فتح ،عمران خان جیت کے بعد قوم سے پہلے خطاب کب اور کہاںکریں گے؟ بڑا اعلان کر دیا