Thursday November 7, 2024

شہباز شریف کو تین حلقوں میں بدترین شکست کا سامنا،تحریک انصا ف نے ن لیگ کو عبرتناک جھٹکا دیدیا

سوات(نیوزڈیسک)عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور کے پی کے میں واضح اکثریت حاصل کر لی

ہے ، الیکشن 2018 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ڈی جی خان ،سوات اور کراچی سے تحریک انصاف نے بدترین شکست سے دو چار کر دیا ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 132 سے تو کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن ڈی جی خان ، سوات اور کراچی سے تحریک انصاف نے بدترین شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق سوات کے حلقہ این اے 3 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سلیم رحمان 68162 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف صرف 22756 ووٹ ہی حاصل کر پائے یوں اس حلقہ سے تحریک انصاف نے شہباز شریف کو 22ہزار 756 ووٹوں سے شکست دے دی ہے ۔دوسری طرف غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں بھی تحریک انصاف نے شہباز شریف کو شکست دے دی ہے ،اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد خان لغاری کامیاب قرار پائے ہیں ۔کراچی کے حلقہ این اے 249 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل ووڈا نےمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دے دی ہے ،اس حلقہ میں بھی دلچسپ انتخابی صورتحال دیکھنے میں آئی،اس حلقے میں اہم امیدواروں میں مسلم لیگ ( ن ) مرکزی صدر شہباز شریف ، تحریک انصاف کے فیصل ووڈا، ایم کیو ایم پاکستان کے اسلم شاہ ، ایم ایم اے کے عطااللہ شاہ ا وردیگر کے مابین مقابلہ تھا ،یہ حلقہ مختلف قومیتوں پر مشتمل ہے ،پولنگ کے دن مختلف علاقوں کے پولنگ سٹیشنوں پر رش دیکھا گیا اور نتخابی گہما گہمی نظر آئی، اس حلقے میں تحریک انصاف کے رہنمافیصل ووڈا کا فی متحرک نظر آئے جبکہ شہباز شریف کی انتخابی مہم ن لیگ کے مختلف امیدوارں نے چلائی تھی۔

FOLLOW US