Thursday November 7, 2024

تحریک انصاف کو اکثریت ملتے ہی عمران خان نے ایسا بنگ اعلان کر دیا کہ انصافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرلینے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،

کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کے لیے ناموں کی نامزدگی چیئر مین پی ٹی آئی آج بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔ یہ کمیٹیاں آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کی بھی مجاز ہوں گی۔

FOLLOW US