اسلام آباد(نیوزڈیسک) بنی گالہ میں تحریک انصاف کی جشن کی تیاری،کارکنان پہنچنا شروع ہو گئے.. الیکشن 2018 کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ، تمام نتائج غیر حتمی ہیں تاہم نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی
تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 84 ،مسلم لیگ ن کو 58 اور پیپلز پارٹی کو 29 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔نتائج آتے ہی تحریک انصاف کے کارکن اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیں اور بھنگڑے بھی ڈالنا شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب بنی گالہ میں تحریک انصاف نے جشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، بنی گالہ میں پارٹی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں اور حتمی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔نتائج کا اعلان ہوتے ہیں تحریک انصاف کی جانب سے بڑے جشن کی امید کی جا رہیں ہے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشستوں کا احوال یہ ہے کہ اب تک پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے 54 سیٹیں مل چکی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس ابھی تک 43 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اکثریت حاصل کرتی ہے تو شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات روشن ہیں۔ دوسری جانب این اے 63 راولپنڈی چوہدری نثار اور پی ٹی آئی کے سرور خان میں بھی سیاسی مقابلہ بازی جاری ہے جہاں سے سرور خان کو برتری حاصل ہے۔ این اے 62میں شیخ رشید کےجیتنے کے امکانات واضح ہیں۔