اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کووی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کردی گئی جبکہ ان کے گھر کے باہرناکے بھی لگادئیے اور گھر کو جانے والے راستوں پر بیریئر لگانےکا بھی فیصلہ کرلیاگیا ہے۔جیو نیوز کےرابطہ کرنے پر ایس ایس پی
اسلام آباد نجیب الرحمٰن نے بتایا کہ عمران خان کی سیکورٹی ان کو موصول ہونے والے تھریٹس کے باعث بڑھائی گئی تاہم اسلام آباد میں موجود تمام امیدواروں کی سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔