Thursday November 7, 2024

شاہ محمود قریشی نے اہم ترین حلقے سے بازی مار لی،بڑے مارجن سے فتح حاصل ہو گئی

لاہور(نیوزڈیسک) انتخابات 2018 کا پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کے سعید انصاری کو 20 ہزار ووٹس کے مارجن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام

انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 204 نشستوں کے 20 سے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔قومی اسمبلی کی 272 میں سے 204 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 93، ن لیگ کو 52، پیپلز پارٹی کو 28 جبکہ آزاد امیدواروں کو 23 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔جبکہ مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اب انتخابات کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتیجہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کے سعید انصاری کو 20 ہزار ووٹس کے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 156 ملتان میں 93420 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی ہے۔ ان کے مقابلے میں ن لیگ کے سعید انصاری 73236 ووٹ حاصل کر پائے۔ یہ اب تک کا پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ ہے۔ انتخابات کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں تحریک انصاف فتح حاصل کر گئی ہے۔ انتخابات 2018 کا پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کے سعید انصاری کو 20 ہزار ووٹس کے مارجن سے شکست دے دی۔

FOLLOW US