Thursday November 7, 2024

قوم کو نیا پاکستان مبارک! وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قوم کو نیا پاکستان مبارک! وزیر اعظم عمران خان،، تحریک انصاف نے الیکشن 2018 میں اپنی فتح کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا چار گھنٹے ہو چکے ہیں ۔اکثر حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس وقت اکثر نشستوں پر امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو تی

جارہی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں تحریک انصاف واضع برتری حاصل کیئے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 97 ،مسلم لیگ ن کو 62 اور پیپلز پارٹی کو 30 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن پر واضع برتری حاصل کر لی ہے۔اس کے بعد تحریک انصاف نے اس الیکشن میں فتح پر جشن منانا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ملک کو تحریک انصاف کی فتح پر مبارکباد دے دی ہے۔مکمل نتائج نتائج آتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دیں اور بھنگڑے بھی ڈالنا شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب بنی گالہ میں تحریک انصاف نے جشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، بنی گالہ میں پارٹی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں اور حتمی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہیں تحریک انصاف کی جانب سے بڑے جشن کی امید کی جا رہیں ہے۔قوم کو نیا پاکستان مبارک! وزیر اعظم عمران خان،، تحریک انصاف نے الیکشن 2018 میں اپنی فتح کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اب پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریبا چار گھنٹے ہو چکے ہیں ۔

FOLLOW US