Thursday November 7, 2024

لاہور کا اہم ترین حلقہ ن لیگ کے ہاتھوں سے نکل گیا، تحریک انصاف کا جشن

لاہور(نیوزڈیسک) این اے 126 ،،لاہور کے بڑے حلقے میں تحریک انصاف نے برتری حاصل کرلی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق حماد اظہر ، مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق انور سے آگے نکل گئے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ ہوا۔پولنگ کا وقت صبح 9 سے شام 6 بجے تک تھا۔ ملک کے اکثر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل

مکمل ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ابتدائی نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ۔این اے 126کے بڑے مقابلے کے بڑے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جس سے مہر اشتیاق انور نے الیکشن جیتا تھا اور اب اس سیٹ پر مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق انور اور تحریک انصاف کے حماد اظہرمدمقابل ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق حماد کو اس حلقے سے برتری حاصل ہے۔حماد اظہر6476 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مہر اشتیاق انور3645 حاصل کرکے پیچھے ہیں۔واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے بجے سے بغیر کسی وقفے شام 6 بجے تک جاری رہا۔ بعض علاقوں میں گرمی حبس رہا اوربعض مقامات پربارش بھی ہوئی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کا پولنگ اسٹیشنز پر رش رہا۔ لیکن پولنگ کا عمل انتہائی سست رو رہنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ کوئٹہ مشرقی بائی پاس پردہشتگردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم ان تمام واقعات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری رہا۔ این اے 126 ،،لاہور کے بڑے حلقے میں تحریک انصاف نے برتری حاصل کرلی۔

FOLLOW US