Thursday November 7, 2024

رانا ثنا اللہ کو اپنے ہی گھر میں بدترین شکست ہو گئی، ہوم پولنگ سٹیشن میں منہ کی کھانی پڑ گئی

فیصل آباد(نیوزڈیسک) رانا ثنا اللہ کو اپنے گھر سے بدترین شکست کا سامنا ، رانا ثنا اللہ اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے شکست کھا گئے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ ہوا۔پولنگ کا وقت صبح 9 سے شام 6 بجے تک تھا۔ ملک کے اکثر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا

ہے۔ابتدائی نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ۔پی پی 113 کے ابتدائی نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا االلہ کھڑے ہوئے ہیں۔اس حلقے کے ابتدائی نتائج کے مطابق رانا ثنا اللہ کی شکست گزرتے وقت کے ساتھ یقینی ہوتی جارہی ہے۔۔رانا ثنا اللہ کو اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے شکست ہو چکی ہے جس کے بعد مشتعل لیگی کارکنان نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کر دیا ہےا ور توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ این اے 106 میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کا مقابلہ حال ہی میں ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے نثار جٹ سے ہے اور وہاں بھی رانا ثنا اللہ کی شکست کے امکانات واضح ہیں۔واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے بجے سے بغیر کسی وقفے شام 6 بجے تک جاری رہا۔بعض علاقوں میں گرمی حبس رہا اوربعض مقامات پربارش بھی ہوئی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کا پولنگ اسٹیشنز پر رش رہا۔ لیکن پولنگ کا عمل انتہائی سست رو رہنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ کوئٹہ مشرقی بائی پاس پردہشتگردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم ان تمام واقعات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری رہا۔

FOLLOW US