اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشتگرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتاہوں ،بلوچستان میں جو واقعہ پیش آیا اس کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم
دہشتگردوں کا مقابلہ کرے گی اور کر رہی ہے ،دہشتگرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی جبکہ اس بار عوام انتخابات کیلئے عوام کا جوش و خروش عمدہ تھا ۔