اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کی امیدیں ٹوٹنے لگیں ! عمران خان نے بہت پیچھے چھوڑ دیا !ایسے نتائج سامنے آگئے کہ لیگی رہنما کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج مختلف پولنگ سٹیشنز سے آنا شروع ہو گئے ہیں، اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اور
تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان امیدوار تھے، اس غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے اب تک 1940 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 5089 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور مزید رزلٹ کا سلسلہ جاری ہے۔