لاہور(ویب ڈیسک)تجزیہ کار فہد حسین نے کہا ہے (ن) لیگ کے 126 امیدوار 2013 کے انتخابات میں ٹاپ تھری میں آئے۔انہوں نے ایکسپریس نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں کہا ہے کہ 103 بدستور میں (ن)لیگ کی ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں ،ان مین سے 94 تک کامیاب ہوئے تھے ، 23 میں سے 14 پی ٹی اْئی ،
7،جیپ اور ایک پیلزپارتی کے پاس گیا ، (ن)لیگ کے 21 امیدوار پہلی بار لڑ رہے ہیں ۔پنجاب میں پی ٹی آئی کے ۱۳۳ امیدوار ہیں، ان میں سے ۴۲ ایسے ہین جو ۲۰۱۳ میں بھی اس ٹکٹ پرلڑے تھے ،۶۶ امیدوار دیگر جماعتوں سے ٹوٹ کرآئے ، ۲۵ امیدوار پہلے سے لڑ رہے ہیں، ۲۰۱۳ میں جیتنے والے ۷۱ فیصد امیدواران (ن) لیگ کے پاس اور ان کے الیکٹبلز نے ۴۸ فیصد اور اور پی ٹی آئی کے الیکٹبلز نے ۳۲ فیصد پول ووٹ حاصل کئے تھے۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلاقے این اے124سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مریم نواز پہلی بار قومی اسمبلی کے حلقوں این اے125اور127سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ شہبا زشریف قومی اسمبلی کے حلقے این اے132 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقے این اے 122 میں ایاز صادق اور علیم خان کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔ سروے کے مطابق ایاز صادق کو 50فیصد اور علیم خان کو 43فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ حلقہ این اے 131 میں عمران خان اور سعد رفیق کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے سروے کے مطابق اس حلقے میں عمران خان کو 58 فیصد اور سعد رفیق کو 41فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔لاہور کے حلقے این اے 130 سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود نامزد ہیں جبکہ (ن) لیگ نے ابھی تک اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ حلقے سے شفقت محمود کو 48فیصد جبکہ (ن) لیگ کو 47 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے