Sunday January 19, 2025

نیا پاکستان بنانے والوں کو مبارکباد!عمران خان کو انتخابی نتائج آنے سے قبل ہی ’وی وی آئی پی‘ سکیورٹی فراہم کر دی گئی

راولپنڈی(نیوذڈیسک) وزیر اعظم عمران خان؟ تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابی نتائج آنے سے قبل ہی وی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کردی گئی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت داخلہ کی جانب سے بنی گالہ میں وی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، سیکورٹی فراہم کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے

 

مطابق پاکستان میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ کا وقت ختم ہونے والا ہے۔تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے اور پولنگ نتائج آنے سے قبل ہی اب وزارت داخلہ کی جانب سے اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کو انتخابی نتائج آنے سے قبل ہی وی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کردی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت داخلہ کی جانب سے بنی گالہ میں وی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات بتائی جا رہی ہے۔یہ بات واضح رہے کہ وی وی آئی پی سیکورٹی عمومی طور پر سربراہان مملکت کو فراہم کی جاتی ہے۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔پولنگ کا عمل صبح 8سے بجے سے شروع ہوا اورشام 6بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔تاہم گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے ہیں۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔اسی طرح لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ ہوا۔بعض مقامات پرلڑاجھگڑے کے واقعات ہوئے۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

FOLLOW US