Tuesday December 24, 2024

بریکنگ نیوز!شیخ رشید نے عین وقت پر مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا، عمران خان کو بھی حیرت کا جھٹکا لگے گا

راولپنڈی (نیوزڈیسک )بریکنگ نیوز!شیخ رشید نے عین وقت پر مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا، عمران خان کو بھی حیرت کا جھٹکا لگے گا.. مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے پولنگ بڑھانے کے دورانیےکو ایک گھنٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی تاہم اب شیخ رشید نے بھی مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی حمایت کر دی تھی۔مسلم لیگ ن اور

 

پیپلز پارٹی کے بعد اب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ مزید بڑھانے کا مطالبہ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں دیانتداری اور ایمانداری سے درخواست کرتاہوں کہ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں لاگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اس لیے برائے مہربانی ایک گھنٹہ وقت بڑھا دیا جائے جبکہ ووٹنگ کے عمل کی رفتار کو بھی بڑھانے کیلئے عملے کو ہدایت دیں، ایک گھنٹہ بڑھا دیا تو قوم پر احسان ہو گا۔انہو ںنے کہا کہ اگر ایک گھنٹہ مزید بڑھا دیا جائے تو پرسنٹیج ریکارڈ ہو جائے گی ۔جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر نے بھی الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ مزید بڑھانے کی اپیل کر دی ہے اور کہاہے کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اسے تیز کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کریں ۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے درخواست کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنرز سے رائے طلب کر لی ہے اور اس وقت اجلاس بھی جاری ہے جس میں پولنگ کا وقت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

FOLLOW US