Sunday January 19, 2025

سب کے سامنے ووٹ ڈالنے پر عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے! کپتان کو کتنے مہینے قید اور جُرمانے کی سزا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے،،الیکشن کمیشن نے عمران خان سے فوری جواب طلب کرلیا ہے،،عمران خان نے میڈیا سے گفتگو اور میڈیا کے سامنے بلے کے نشان پرٹھپہ لگاکرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین

 

پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات 2018ء میں بنی گالہ میں ووٹ کاسٹ کرکے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔عمران خان نے اس موقع پرانتخابی ضابطہ اخلا ق کی پروا کیے بغیر میڈیا سے گفتگو بھی کی جبکہ بلے کے نشان پرٹھپہ بھی میڈیا کے سامنے لگایا۔جس پرالیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اس عمل کا نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن ، اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی سربراہان یا انتخابی امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی انتخابی عمل پراثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔۔الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسیاسی جماعتوں کے سربراہان کونوٹسز جاری کردیے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹ کی رازداری کوافشاں کرنے پرآئین کے آرٹیکل کی شق 185کے تحت 6مہینے قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ ہے۔مخالف امیدوار کی جانب سے عمران خان کے ووٹ ڈالنے کی رزداری کے ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن کوبھجوا دیے گئے ہیں۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔پولنگ کا عمل صبح 8سے بجے سے شروع ہوا اورشام 6بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔تاہم گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے ہیں۔الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔اسی طرح لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ ہوا۔بعض مقامات پرلڑاجھگڑے کے واقعات ہوئے۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

FOLLOW US