اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ،تمام سرویز نے تحریک انصاف کو فیورٹ جماعت قرار دے دیا پلس کے مطابق تحریک انصاف 35فصد،ہیرلڈ کے مطابق 29 فیصد اور روشن پاکستان کے مطابق 98 نشستیں حاصل کرے گی۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 1 روز باقی رہ گیا ہےاور تمام سیاسی جماعتیں اپنے
اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔بڑے فیصلے سے 2 روز قبل گزشتہ رات تمام تر جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔گزشتہ رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کرچکی ہیں۔ تحریک انصاف اس ساری مہم کے دوران ریکارڈ توڑ جلسے کئیے۔خیبرپختونخواہ میں نہ صرف عوام کے جم غفیر نے کپتان کو خوش آمدید کیا بلکہ پنجاب اور کراچی میں بھی بہت بڑے بڑے جلسے کرکے اپنی بھرپور سیاسی قوت کا اظہار کیا۔گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا اختتام کیا۔اس وقت عمران خان اور انکی سیاسی جماعت ایک اچھی پوزیشن میں ہے اور بڑے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت سیاسی حوالے سے اتنے طاقتور ہیں کہ عین ممکن ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد انکی حکومت بن جائے۔اس کے علاوہ اس انتخابات سے پہلے ہونے والے تمام سرویز نے بھی پاکستان تحریک انصاف ہی کو فیورٹ جماعت قرار دیا۔پلس کے سروے کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔تاہم نتائج پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ رہیں گے۔اس انتخابات میں 35 فیصد نشستیں پاکستان تحریک انصاف جبکہ 31 فیصد مسلم لیگ ن حاصل کرے گی۔روشن پاکستان نے بھی کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر سب سے آگے رہے گی۔ہیرالڈ کے سروے کے مطابق تحریک انصاف 29 فیصد جبکہ مسلم لیگ ن 25 فیصد سیٹیں نکالے گی۔اس سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نہ صرف خیبرپختونخواہ کی مقبول ترین جماعت ہے بلکہ اسکی مقبولیت پنجاب میں بھی 67 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہو چکی ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ کے پی میں کوئی ایک ہی جماعت دو مسلسل بار الیکشن جیتے گی۔