Sunday January 19, 2025

توقعات سے کم سیٹیں ملیں تو حکومت کس طرح بنائیں گے؟عمران خان نے شاندار منصوبہ تیار کر لیا

لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان نے توقعات سے کم نشستیں ملنے کے باوجود حکومت بنانے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی، توقعات سے کم نشستیں ملنے کے باوجود تحریک اںصاف کے سربراہ پیپلز پارٹی،، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے، اس کی بجائے آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملا کر مطلوبہ نمبرز

 

پورے کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام انتخابی سامان پولنگ اسٹینشز پر پہنچایا جا چکا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔انتخابات کے حوالے سے کئی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سروے اور جائزہ رپورٹیں بھی جاری کی گئی ہیں۔ان رپورٹس میں تحریک انصاف کی پوزیشن کو دوسری جماعتوں کے مقابلے میں قدرے مضبوط قرار دیا گیا ہے۔ سروے اور جائزہ رپورٹس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ عین ممکن ہے کہ عمران خان دوسری جماعتوں سے تو زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں، تاہم وہ تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اس صورتحال کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں وقعات سے کم نشستیں ملنے کے باوجود تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان پیپلز پارٹی،، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔ عمران خان اس کی بجائے آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملا کر مطلوبہ نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان کی کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی جماعتوں، آزاد امیدواروں، جی ڈی اے اور پاک سرزمین پارٹی جیسے گروپوں کو ساتھ ملا کر حکومت قائم کر لیں، اور عین ممکن ہے وہ اس منصوبے میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔

FOLLOW US