اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹی وی سکرین کے معروف کردار انکل سرگم نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔انکل سرگم کا کا کہنا تھاکہ ووٹ ڈالنا ایسے ہی ضروری ہے جیسے ہم سانس لے رہے ہوں،چ۔تفصیلات کے مطابق کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا الیکشن ہونے جارہا ہے جس میں 10کروڑ سے زائد ووٹر ملک بھر سے اپنا حق رائے دہی استعمال
کریں گے۔کل اگلے پانچ سالوں کے لیے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔عوام کل اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ طے کریں گے کہ انکی نمائندگی کا حق کس کو حاصل ہے اور وہ اس ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں گے۔اس حوالے سے ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی ہے اور آج ووٹرز بے تابی سے یہ رات کاٹیں گے تاکہ وہ صبح اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اپنی تقدیر خود طے کریں ۔اس موقع پر پاکستان کی معروف شخصیات بھی نہ صرف عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں بلکہ اس موقع اپنی سیاسی پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔اس موقع پر پاکستان ٹی وی کے معروف کارٹونک کردار انکل سرگم نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔انکل سرگم کا کا کہنا تھاکہ ووٹ ڈالنا ایسے ہی ضروری ہے جیسے ہم سانس لے رہے ہوں،یہ ہمارا آخری موقع ہے اب کی بار تبدیلی آئے گی۔۔انکل سرگم کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اس سے بہتر موقع نہیں ملے گا۔ ووٹ دیں اور ووٹ بھی پاکستان تحریک انصاف کو دیں کیونکہ اب اصل تبدیلی لانی ہے۔اس موقع پر اردو پوائنٹ کا بھی اپنے پڑھنے والوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ ووٹ جس بھی پارٹی کو دیں لیکن ضروری ہے کہ ووٹ دیں کیونکہ آپ کا ووٹ ہی بنائے گا مضبوط پاکستان جو آپکی نسلوں کے تحفظ کا ضامن ہوگا۔