Friday November 8, 2024

مخالفین کی جانب سے عقیدہ ختم نبوتؐ کے حوالے سے شرمناک الزامات : تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے میدان میں آکر بڑا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و امیدوار این اے 130 شفقت محمود نے مذہبی سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ اور انعام الحق سلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے دو دن قبل واویلا کیا جارہا ہے، گھٹیا الزام ایک مسلمان پر لگانا

جس کا ختم نبوت پر مضبوط عقیدہ ہو اور یہ بھی یقین کرتا ہوکہ ختم نبوت پر جو یقین نہیںرکھتا ہے وہ کافر ہے، جس کاسارے خاندان میںدور دور تک کوئی ایسا فرد نہیں ہے جس کا قادیانیوں سے تعلق ہو، اس کے بارے میںاس قسم کی باتیں کرنا میںسمجھتا ہوں کہ ایک مسلمان پر ناجائزالزام لگانا وہ گناہ کا مرتکب ہو رہا ہے، یہ واویلا ن لیگ اور ایک چھوٹی جماعت کررہی ہے، مقامی سطح پر میرے خلاف ختم نبوت کا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، شفقت محمود نے کہا 172 صفحوں کا فیصلہ آیا تھا تین فارم آئے تھے یہ اصلاحات کے لئے دیئے گئے تھے، فارم 23 امیدوار کے الیکشن کے اخراجات کے گوشواروں کی تفصیلات کے متعلق ہے، فارم27 سیاسی پارٹی کے اخراجات کا گوشوارہ جمع کروانے کے متعلق ہے اور27C فارم کا تعلق ہے سیاسی پارٹی کے مرکزی قائدین ہیں ان کے خراجات کے گوشوارے کے متعلق ہے، جبکہ فارم 9 ختم نبوت کے بارے ہے جس کا تحریک انصاف اور میرا کوئی تعلق نہیں ہے، الیکشن سے پہلے اس طرح کے گھٹیا الزام ایک مسلمان پر لگانا غلط ہے، 25 جولائی الیکشن کے بعد اس طرح کے الزامات نظر نہیں آئیں گے، ن لیگ اور ایک چھوٹی جماعت بھی اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ کے حالات نیچے جارہے ہیں، اخبارات میں اشتہارات دئیے جارہے ہیں تاکہ عوام کی ہمدردی حاصل کر سکیں۔

FOLLOW US