فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد کے صوبائی حلقے پی پی 113 میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار صاحبزادہ حسین رضا تحریک انصاف کے امیدوار میاں وارث کے حق میں دستبردار ہو گئے اور تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ پی پی 113 میں پی ٹی آئی کے میاں وارث ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کے مدمقابل ہیں ،
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار صاحبزادہ حسین رضانے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی امیدوارمیاں وارث کے حق میں دستبردار ہو گئےصاحبزادہ حسین رضا کا کہناتھاکہ دستبرداری کافیصلہ راناثنااللہ کی شکست کویقینی بنانے کیلئے کیا۔ جبکہ دوسری جانب پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن میں کمیٹی کے قیام کے معاملہ پر اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست خارج کردی ۔پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن میں کمیٹی کے قیام کے معاملہ پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ عمران خان کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔جس کے مطابق الیکشن کمیشن غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے بااختیارہے اور الیکشن کمیشن کسی فردیاادارے سے متعلقہ معلومات لینے میں بھی بااختیارہے۔