Friday November 8, 2024

تحریک انصاف انتخابات میں کتنی سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گی؟ پنجاب پر کون حکمرانی کرے گا؟ مبشر لقمان نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی حکمرانی کسی جماعت کے حصے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے

صوبے پنجاب کی حکمرانی آزاد اُمیدوار چودھری نثار علی خان کے حصے میں آ سکتی ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ میں نے اندازہ لگایا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی 70 سے 75 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے چودھری نثار علی خان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے پاس قومی اسمبلی کی 115 سیٹیں ہوں گی، اور جب عمران خان اعلان کر چکے ہیں کہ وہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے تو اس وقت آزاد اُمیدواروں اور پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ پی ٹی آئی کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ہو سکتا ہے کہ پی ایس پی اور دیگر سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی سے رابطے نہ کریں لیکن آزاد اُمیدوار تو انتخاب جیتنے کے بعد یقیناً پی ٹی آئی اسے رابطے کریں گے۔میرے اندازے کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد اُمیدواروں کا جو کیمپ ہو گا اس کے سربراہ چودھری نثار علی خان ہوں گے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق پورے ملک میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 115 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔یا درہے کہ

عام انتخابات 2018ء کے لیے ملک بھر میں کل پولنگ کل ہو گی۔ انتخابات کے پیش نظر ٹی وی چینلز پر سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین نے نتائج کےحوالے سے پیشن گوئیاں کرنا اور اندازے لگانا شروع کر دئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کی جانب سے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہی کی پوزیشن کو مضبوط قراردیا جا رہا ہے جبکہ کئی حلقوں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں تگڑا مقابلہ بھی دیکھنے میں آئے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کو جتنا نقصان ان کے قائد میاں نواز شریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے متنازع بیان دیکر پہنچایا ہے اتنا اُس پارٹی کو کسی بھی پارٹی کی طرف سے نہیں اُٹھانا پڑا ، پی ٹی آئی اے

آئندہ الیکشن میں اکثریت کی حامل جماعت کے طور پر اُبھر کے سامنے آئے گی ، کس علاقے میں کتنی سیٹیں پی ٹی آئی حاصل کرسکے گی اس کا تعین کرنا قبل از وقت ہوگا تاہم یہ طے شدہ بات ہے کہ آنے والے الیکشن پاکستان تحریک انصاف کی فتح ثابت ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءسینیٹر چوہدری محمد سرور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک بڑی جماعت تھی لیکن یہ ماضی کی بات ہو چکی ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو باہر سے کسی بھی جماعت نے اتنا بڑا نقصان نہیں پہنچایا جتنا خود میاں نواز شریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے متنازع بیان دیکر پہنچایا ہے اور ان کے اس بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے ووٹروں اور سپورٹروں کے سامنے ان کے قائدین کا ایجنڈا اور اصلح چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں لیگی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت عوامی حلقوں تک نے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ انھوں نے 2018ءکے الیکشن کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان انتخابات میں اکثریت کی حامل جماعت کے طور پر اُبھر کے سامنے آئے گی۔

FOLLOW US