اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیر ہاؤس بری امام سرکار ؒ کے ترجمان سید حسنین بخاری نے کہا ہے کہ پیر ہاؤس امام سرکارؒ نے جانشین دربار پیر سید حیدر گیلانی کی ہدایا اور سجادہ نشین دربار بری امام سرکارؒ سربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی کے بیان کے مطابق،
کسی بھی سیاسی جماعت میں نہ تو شمولیت اختیار کی ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا مقصد صرف انتخابات میں کامیابی کےلیے دعا کرناتھا ۔پیر ہاؤس کا کام دین کا فروغ اور امت کی اصلاح ہے ۔ اگر ایسے میں پیر ہاؤس کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرے تو یہ دوسری سیاسی جماعتو ں کے لیے قابل قبول نہیں ہو گا۔