Friday November 8, 2024

عمران خان آگیا تو بھارت کی خیر نہیں، بھارتی میڈیا کی بھی چیخیں نکل گئیں۔۔کپتان کیخلاف کیا پراپیگنڈازشروع کر دیا؟

لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن سے پہلے بھارتی میڈیا نواز شریف کا ترجمان بن بیٹھا۔۔بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا ہے کہ عمران خان پاکستان اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے،،عمران خان کا آنا بھارت کے لیے ٹھیک نہیں ۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 1 روز باقی رہ گیا ہےاور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین

کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔بڑے فیصلے سے 2 روز قبل گزشتہ رات تمام تر جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔گزشتہ رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کرچکی ہیں۔ تحریک انصاف اس ساری مہم کے دوران ریکارڈ توڑ جلسے کئیے۔خیبرپختونخواہ میں نہ صرف عوام کے جم غفیر نے کپتان کو خوش آمدید کیا بلکہ پنجاب اور کراچی میں بھی بہت بڑے بڑے جلسے کرکے اپنی بھرپور سیاسی قوت کا اظہار کیا۔گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا اختتام کیا۔اس وقت عمران خان اور انکی سیاسی جماعت ایک اچھی پوزیشن میں ہے اور بڑے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ عمران خان اس وقت سیاسی حوالے سے اتنے طاقتور ہیں کہ عین ممکن ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد انکی حکومت بن جائے۔اس موقع پر بھارتی میڈیا نے بھی عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے بڑے نام جن میں فنانشل ٹائمز،،ہندوستان ٹائمز اور دی پرنٹ شامل ہیں۔ان اداروں نے عمران خان کو بھارت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔انکا کہنا ہے عمران خان اگر پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے تو یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔کچھ اداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان اور جمہوریت کے لیے بہتر آپشن نہیں ہیں۔الیکشن سے پہلے بھارتی میڈیا نواز شریف کا ترجمان بن بیٹھا۔۔بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا ہے کہ عمران خان پاکستان اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے،،عمران خان کا آنا بھارت کے لیے ٹھیک نہیں ۔

FOLLOW US