اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کل ہونے والے عام انتخابات کے لئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ان کے سابق ساتھی کرکٹرز کی جانب سےملک کا اگلا وزیر اعظم بننےکے لئے مضبوط حمایت حاصل ہے،انہیں امید ہے کہ الیکشن عمران خان ہی جیتیں گے۔عمران خان سے طویل مدّت یارانہ رکھنے والے سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان جاوید میانداد نے بھارتی میڈیا
سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ عمران خان وزیر اع ظم کے عہدے کے لئے بہترین امیدوار ہیں، میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس عہدے کے لئے ان کا کوئی بدل نہیں۔انہوں نےکہا کہ دوسرے امیدواروں کو پہلے کئی دفعہ آزمایا جا چکا ہے، اب عمران خان کی باری ہے، عوام ان کو نظر انداز کرنے کے لئے بیوقوف نہ بنے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان کے بارے میں بات کرتے ہیں ،انہوںنے ملک کے لئے 15 سے 20 سال محنت کی ہے،اب انہیں ہی جیتنا چاہئے۔مجھے پورایقین ہے کہ وہ پاکستان کے لئے بہت اچھا کام کریں گے۔میانداد نے عمران خان کی تعریف میں مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ 1992 میں انہوں نے پاکستان کے لئے ورلڈ کپکس طرح جیتا ، ان کی سب سے بڑی کامیابی کینسر اسپتال ہےجسے انہوں
نے تعمیر کروایا، اس اسپتال سے پورا ملک فائدہ اٹھا رہا ہے، لوگ کبھی ان کے فلاحی کاموں کو نہیں بھولیں گے۔جاوید میانداد چونکہ عمران خان کو 1975 کے ورلڈ کپ سے جانتے ہیں ،ان کا دعویٰ ہے کہ ان سے بہتر عمران خان کو کوئی نہیں جان سکتا ۔وہ ایک تعلیم یافتہ انسان ہیں۔وہ اب پہلے جیسے نہیں ہیں انوں نے اپنی بہت سی خامیوں کو دور کیا ہے۔میں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔انہوں کہا کہ عمران خان نے 2015 میں بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کی کرکٹ کی بحالی کی بات کی۔جاوید میانداد کو اس بات کا یقین ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد کرکٹ کے لئے بھر پور کام کریںگے۔صرف جاوید میانداد ہی نہیں بلکہ کرکٹ کی دنیا کے دوسرے بڑے ستارےبھی پی ٹی آئی چیئرمین کےحق میں ہیں۔وسیم اکرم اور وقار یونس بھی کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔وسیم اکرم نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ عمران خان ہی ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب انہی کی قیادت میں ہم پاکستان کو عظیم جمہوری ملک بنا سکتے ہیں۔وقار یونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہکوئی عمران خان کی ایمانداری پر شک نہیں کر سکتا اور یہی ایمانداری ہمارے ملک کی ضرورت ہے۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی عام انتخابات کے لئے عمران خان کے حق میں ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے غریبوں کے حقوق کی بات کی ہے، انہوں نے ملک میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور دنیا میں گرین پاسپورٹ کی بحالی کا وعدہ کیا ہے