Friday November 8, 2024

تحریک انصاف ملک بھر سے کتنی سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائیگی ؟ پنجاب پر حکمرانی کس کو ملے گی؟ الیکشن سے ایک روز قبل تہلکہ خیز پیشگوئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی حکمرانی کسی جماعت کے حصے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکمرانی آزاد اُمیدوار چودھری نثار علی خان کے حصے

میں آ سکتی ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ میں نے اندازہ لگایا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی 70 سے 75 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے چودھری نثار علی خان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے پاس قومی اسمبلی کی 115 سیٹیں ہوں گی، اور جب عمران خان اعلان کر چکے ہیں کہ وہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے تو اس وقت آزاد اُمیدواروں اور پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ پی ٹی آئی کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ہو سکتا ہے کہ پی ایس پی اور دیگر سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی سے رابطے نہ کریں لیکن آزاد اُمیدوار تو انتخاب جیتنے کے بعد یقیناً پی ٹی آئی اسے رابطے کریں گے۔میرے اندازے کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد اُمیدواروں کا جو کیمپ ہو گا اس کے سربراہ چودھری نثار علی خان ہوں گے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق پورے ملک میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 115 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔یا درہے کہ عام انتخابات 2018ء کے لیے ملک بھر میں کل پولنگ کل ہو گی۔ انتخابات کے پیش نظر ٹی وی چینلز پر سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین نے نتائج کے حوالے سے پیشن گوئیاں کرنا اور اندازے لگانا شروع کر دئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کی جانب سے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہی کی پوزیشن کو مضبوط قراردیا جا رہا ہے جبکہ کئی حلقوں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں تگڑا مقابلہ بھی دیکھنے میں آئے گا۔

FOLLOW US