لاہور(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے پوسٹ انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں وی سی کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دیدی ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈیونینزنے نظام تباہ کرکے رکھ دیاہے،اگرآئین میں نہ لکھاہوتاتوٹریڈیونین پرپابندی لگادیتا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے پوسٹ انسٹیٹیوٹ آف
نیوروسائنسزمیں وی سی تعیناتی کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے وائس چانسلرکی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دےدی،عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کوعدالتی احکامات پرعملدرآمدکاحکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہترین نیوروسرجن کووائس چانسلرتعینات کیاجائے،ٹریڈیونینزنے نظام تباہ کرکے رکھ دیاہے،اگرآئین میں نہ لکھاہوتاتوٹریڈیونین پرپابندی لگادیتا۔چیف جسٹس نے یونین کے نمائندے کی ازخودنوٹس کی درخواست مستردکردی اور درخواست گزارکواین آئی آرسی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔