Friday November 8, 2024

یاسمین راشد کے حلقے این اے 125میں نالے کے کنار ے سے کیا چیز پکڑی گئی پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن میں بدترین دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 125لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ایک نالے کے پاس سے سینکڑوں جعلی شناختی کارڈز برآمد ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل اےآر وائی نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125کے علاقے شفیق آباد میں واقع ایک نالے سے سینکڑوں جعلی شناختی کارڈز برآمد ہو گئے ہیں۔ جنھیں تحویل میں لے کر اس بارے میں

تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حلقہ این اے 125میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد امیدوار ہیں انھوںنے اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ جعلی شناختی کارڈ کہیںمقامی افراد کے تو نہیں ہیں اور انھیں کہیں جعلی ووٹ ڈالنے کےلئے تو استعمال نہیں کیا جا رہا ۔دوسر ی جانب حلقہ این اے 220 عمر کوٹ میں بھی جعلی بیلٹ پیپرز ، سٹیپمس اور پیڈز سے لوڈ ایک جیپ کو پکڑ لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

FOLLOW US