Friday November 8, 2024

الیکشن سے ایک روز قبل بھی تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ نہ رکا ۔۔۔۔معروف مذہبی اسکالر نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)کل 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور بس اب گھنٹوں کا سفر ہی باقی رہ گیاہے جبکہ انتخابی مہم بھی اختتام کو پہنچ گئی ہے تاہم الیکشن سے ایک روز قبل پاکستا ن تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

 

خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہناتھا کہ ملک کی تقدیر بدلنا اس وقت واجب ہے ، قائداعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر کوئی شخصیت ہے تو وہ عمران خان ہے ، میں اس میں کوئی عار نہیں سمجھتا بلکہ نجی گفتگو میں بھی یہی کہتاہوں ، اللہ عمران خان کو ترقی دے اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کا موقع دے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں مزید کمرے بنائے جارہے ہیں کیوں کہ وہاں مزید لوگ آرہے ہیں۔کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے پیغام جارہا ہے کہ بڑی چوری کروگے تو سہولیات ملیں گی، چھوٹی چوری کروگے تو مارے جاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ

 

کی پولیس عزیربلوچ کو تحفظ دیتی تھی، شوگر ملوں پر قبضےکرائے جاتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے اطراف گھر زبردستی خالی کرائے گئے، ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں مافیا سے ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی کے حوالے سے جوکام کرنے چائیے تھے نہیں کرسکے۔عمران خان نے کہا کہ جو افراد 20-22 سال قبل ساتھ تھے، ان کی فیملیز پر پریشر بہت تھا ، جتنا خوف کراچی میں تھا اتنا خوف پورے سندھ میں بھی تھا۔ان کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کرپشن کرنے کے لیے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں زرداری مافیا جبکہ پنجاب میں شریف خاندان کا قبضہ تھا ، کوئی بھی بااثر افراد آنے کے لیے تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کے کہنے پر ماورائے عدالت قتل کیے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کرتے تھے، ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے تھے، انہوں نے پیسہ باہر لے جا کر ملک کو مقروض کیا ہے۔

FOLLOW US