راولپنڈی (نیوز ڈیسک) :سابق وزیراعظم نواز شریف ایک اور این آر او کے لیے تیار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ہونے والی خفیہ ملاقوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔۔نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر سے بھی خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔۔نواز شریف کسی بھی صورت میں جیل سے نکلنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف ایک اور این آر او کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے جیل سے نکالو۔۔نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں جیل سے باہر نکالیں ہم ملک سے باہر چلے جائیں گے،،نواز شریف نے ڈیل ہونے کی صورت میں اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ جیل سے باہر نکالنے کی صورت میں وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سمیت سینئیر قیادت کے لاہور ائیرپورٹ پر نہ پہنچے پر بھی دلبرداشتہ ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں جیل سے نکلنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ ایک اور این آر او کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے نواز شریف اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں وہ احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ
ریفرنس میں دی گئی سزا بگھت رہے ہیں۔جب کہ دوسری طرف نواز شریف کی طبیعت خرابی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تجاویز کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف کا گذشتہ روزجیل اسپتال میں ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم نے معائنہ کیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کوفٹ قراردیتے ہوئے اسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت ائیر کنڈیشنر بھی لگوا دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیل میں دو ائیر کنڈیشنر لگائے گئے۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی قیدی کو ائیرکنڈیشنر کی سہولت دی گئی ہو۔ اس ضمن میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی البتہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق نواز شریف کے سیل میں ائیرکنڈیشنر لگانے کی اجازت دی ہے ۔