Friday November 8, 2024

اداکارہ بابرہ شریف سپریم کورٹ پہنچ گئیں، چیف جسٹس سے بڑی اپیل کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی خبر ملاحظہ کریں

ماضی کی معروف و خوبرو اداکارہ بابرہ شریف اپنے مکان پر ہونیوالا قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف و خوبرو اداکارہ بابرہ شریف اپنے مکان پر ہونیوالا قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ مقامی جیولر نے 9 ماہ سے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ چیف پاکستان سے ازخودنوٹس کی اپیل کرتی ہوں

کہ وہ میرے گھر میں قبضے کا نوٹس لیں اور واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے بابرہ شریف نے اپنا ایک مکان کرایہ پر دے رکھا تھا جس پر کرایہ دار قابض ہو چکا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا اس پر بابرہ شریف نے مختلف محکموں میں کئی درخواستیں بھی دی تھیں تاہم کہیں سے بھی شنوائی نہ ہو سکی جس پر اداکارہ نے اب سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ آج اپنے مکان کا قبضہ چھڑانے کیلئے درخواست دائر کرینگی۔

FOLLOW US